بینک ڈیپازٹس بالکل محفوظ ہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وضاحت کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

زرِ مبادلہ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ بینک ڈپازٹس بالکل محفوظ ہیں، مضبوط انتظامی فریم ورک کے تحت پاکستان میں بینکاری نظام بھی مستحکم ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضوابطی اور نگرانی کے مضبوط فریم ورک کے تحت پاکستان میں قائم بینکاری نظام مستحکم اور ڈپازٹس محفوظ ہیں۔ بینکاری نظام میں بہ کفایت سرمایہ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹیٹ بینک، ڈیجیٹل ریٹیل بینکوں کے قیام کی اصولی منظوری

بیان میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مزید کہنا ہے کہ بینکاری نظام کے منافعے میں تقریباً 125فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بینکاری میں شدید دھچکے برداشت کرنے کی اہلیت مزید بہتر ہوگئی ہے۔ ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن نے بھی اقدامات اٹھائے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن (ڈی پی سی) نے تحفظ میں مزید اضافہ کیا، ہر ڈپازٹر کو 5 لاکھ روپے تک کا انشورنس کور فراہم کیا گیا ہے۔ کسی بھی بینک کی ناکامی کی صورت میں ڈی پی سی کی بیمہ کردہ رقم فوراً ڈپازٹر کو دستیاب ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے تناظر میں بینکاری نظام کے متعلق افواہیں زیرگردش رہی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ضابطے کے تحت بینک کے تصفیے کے بعد ڈپازٹس کی بقیہ رقوم بھی نکلوائی جاسکتی ہیں۔

Related Posts