لاہور: پاکستانی صحافیوں اور شائقین کرکٹ کے لئے بھارت جانا ایک محاز بن گیا، آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آغاز ہوچکا ہے لیکن مودی سرکار کی دھرمی کے باعث پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو اب تک بھارتی ویزے جاری نہیں ہوسکے ہیں۔
بھارتی ویزہ پالیسی کی وجہ سے پہلی بار کسی ورلڈکپ میچ میں پاکستانی صحافی اسٹیڈیم میں موجود نہیں ہوں گے، ابھی تک کسی پاکستانی صحافی یا تماشائی کو ویزہ جاری نہیں کیا گیا۔
صرف رمیز راجہ بھارت میں کمنٹیٹر کی حیثیت سے موجود ہیں جنھیں ابتدائی کمنٹیٹرز پینل میں شامل نہیں کیا گیا تھا مگر بعد میں مدعو کرلیا گیا، ٹکٹ خریدنے والے پاکستانیوں کا بھی ابھی تک ویزے کیلیے انتظار جاری ہے۔
ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کا سفر آج سے شروع، پہلا مقابلہ نیدرلینڈ سے ہوگا
آئی سی سی کو پی سی بی کی جانب سے ای میل بھی کی گئی ہے لیکن اب تک اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے البتہ پاکستانی صحافیوں کو ایک سہولت فراہم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گرین شرٹس کا نیدرلینڈز سے میچ ختم ہونے پر اگر میڈیا کانفرنس میں کوئی سوال پوچھنا چاہیں تو آئی سی سی کے نمائندے کو واٹس ایپ کردیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی مہم کا آغاز آج سے کرے گی، حیدر آباد دکن میں گرین شرٹس کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








