کرپٹو ایکسچینج ایف ٹی ایکس کے بانی کو منی لانڈرنگ سمیت 13 الزامات کا سامنا

تازہ ترین

تازہ ترین

کرپٹو ایکسچینج کمپنی ایف ٹی ایکس کے بانی کو گرفتار کر لیا گیا جنہیں منی لانڈرنگ اور فراڈ سمیت 13ا لزامات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس بی ایف کے سابق سی ای او گیری وینگ کی قائم کردہ کرپٹو ایکسچینج کمپنی نے چیپٹر 11 کے تحت دیوالیہ قرار دئیے جانے کیلئے گزشتہ برس نومبر میں درخواست دی، بانی ایف ٹی ایکس کو گرفتار کر لیا گیا۔

کرپٹو کرنسی ایکسچینج جے پیکس پر 300 ملین امریکی ڈالر کے فراڈ کا الزام

حکام کا کہنا ہے کہ بانی ایف ٹی ایکس کو فراڈ، منی لاندڑنگ اور آفیشل حکام کو رشوت کھلانے جیسے 13الزامات کا سامنا ہے۔ ایس بی ایف کے مقدمات کی سماعت 3 اکتوبر کو شروع ہوئی جس کے دوران الزامات پر دلائل دئیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہانگ کانگ میں قائم کرپٹو کرنسی ایکسچینج جے پیکس پر 300 ملین امریکی ڈالر کے فراڈ کا الزام لگایا گیا۔

ہانگ کانگ کے حکام کرپٹو کرنسی ایکسچینج جے پیکس کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے لگے، اس سلسلے میں انہوں نے کمپنی کے کچھ ملازمین کو بھی گرفتار کرلیا۔

 تفتیش کے دوران حکام کو معلوم ہوا کہ جے پیکس نے خود کو آسٹریلوی لائسنس یافتہ کاروبار کے طور پر متعارف کرایا تھا لیکن پھر یہ انکشاف ہوا کہ یہ ایکسچینج نارتھ سڈنی میں ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں رجسٹرڈ ہے۔

Related Posts