آغا علی سے علیحدگی، حنا الطاف کے انسٹا بائیو سے سب واضح ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: پاکستان کی معروف شوبز جوڑی اداکارہ حنا الطاف اور اداکار آغا علی کے درمیان اختلافات کی افواہیں گزشتہ چند ہفتوں سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی لیکن اب حنا الطاف کے انسٹاگرام بائیوڈیٹا نے سب واضح کردیا۔

حنا الطاف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک حالیہ پیش رفت نے ان علیحدگی کی افواہوں کو پھر سے بھڑکا دیا ہے۔ اداکارہ نے اپنا سوشل میڈیا ہینڈل ‘حنا آغا’ سے بدل کر ‘حنا الطاف’ کردیا، جس سے ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

گزشتہ سال بھی ان کے رشتے کے بارے میں ایسی ہی افواہیں گردش کررہی تھیں جن کی آغا علی اور حنا الطاف دونوں نے سختی سے تردید کی تھی۔ تاہم، گپ شپ نے اس وقت زور پکڑا جب آغا علی نے انسٹاگرام پر ایک خفیہ پیغام پوسٹ کیا، جس میں کیپشن کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی، ‘تذبذب کی حالت میں، میں حیران ہوں کہ معاملات ٹھیک کیوں نہیں ہیں۔’

اس پوسٹ کے فوراً بعد دونوں اداکاروں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا، جس سے ان کے تعلقات کے بارے میں شکوک و شبہات مزید بڑھ گئے۔

Related Posts