رواں ہفتے نیٹ فلکس پر پیش کیے جانے والے سلسلوں کی فہرست سامنے آگئی ہے۔
بعض ناظرین کو نیٹ فلکس سیریز کے انتخاب میں مشکل ہوتی ہے انھی لوگوں کیلئے ایک فہرست تیار کی گئی ہے جس میں سے آپ باآسانی کسی بھی سیریز یا فلم کا انتخاب کرسکتے ہیں؟
پارٹ آف سائلنس (سیزن 1)

سیریز کی کہانی ایک انفلواینسر کے گرد گھومے گی جو بچپن کے صدمے سے دو چار ہے، سیریز میں دکھایا جائے گا کہ انفلواینسر کی ملاقات چار پراسرار خواتین سے ہوتی ہے۔
دی فال آف دی ہاؤس آف اشر (اکتوبر 12)

دی فال آف دی ہاؤس آف اشر ایک سنسنی خیز ہارر ڈرامہ ہے جسے مائیک فلاناگان نے تیار کیا ہے، ڈرامہ 12 اکتبور سے نیٹ فلکس پر شروع ہوگا۔
کالا پانی (18 اکتوبر)

کالا پانی ایک ایسی سیریز ہے جس میں ایک پراسرار بیماری جزائر انڈمان اور نکوبار پر نازل ہوتی ہے۔ اس بیماری کا علاج تلاش کرنے کی جدوجہد اس سیریز میں دکھائی گئی ہے۔
دی ڈیول آن ٹرائل (17 اکتوبر)

دستاویزی فلم ایک نوجوان لڑکے کے ظاہری قبضے اور اس کے بعد ہونے والے وحشیانہ قتل کی تحقیقات کرتی ہے۔
دی کانفرنس (13 اکتوبر)

دی کانفرنس ایک ہارر فلم ہے جس کی کہانی پبلک سیکٹر ملازمین کے ایک گروپ پر مبنی ہے جو کہ قاتل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








