حماس کا حملہ شیطانی عمل، امریکا یہودی جمہوریہ اسرائیل کے ساتھ ہے۔جوبائیڈن

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ملکوں میں سے ایک ہے، جو بائیڈن
پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ملکوں میں سے ایک ہے، جو بائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ حماس کے اسرائیل پر حملے سراسر شیطانی ہیں جبکہ امریکا یہودی جمہوریہ اسرائیل کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ حماس خون کی پیاسی ہوچکی ہے جبکہ اسرائیل میں جو کچھ دیکھنے میں آیا، اس سے داعش جیسی تنظیموں کے بد ترین مظالم کی یاد تازہ ہوئی۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کیمیائی حملوں کا انکشاف

خطاب کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ 1000 سے زائد اسرائیلی قتل ہوئے جن میں 14 امریکی شہری بھی شامل تھے۔ ہم حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ حماس کو فلسطینی عوام سے کوئی غرض نہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ حماس فلسطینی عوام کو انسانی ڈھال  کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ دکھ کی بات ہے کہ یہودیوں کیلئے یہ کوئی نئی بات نہیں، حماس کے حملوں نے گزشتہ 100 سال کے دوران یہود دشمن واقعات کی یاد تازہ کردی۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسرائیل کو وہ سب کچھ ملے گا جس کی ان حملوں کے جواب کیلئے ضرورت ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہئے کہ امریکا اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ 

 

Related Posts