کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے نویں میچ میں افغانستان نے بھارت کو 273 رنز کا ہدف دے دیا۔
دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 272 رنز بنائے۔
افغان ٹیم کی طرف سے حشمت اللّٰہ شاہدی 80، عظمت اللّٰہ عمر زئی 60، ابراہیم زدران 22 اور رحمان اللّٰہ گرباز نے 21 رنز بنائے۔
افغانستان کی طرف سے محمد نبی 19، راشد خان اور رحمت شاہ 16، 16 جبکہ نجیب اللّٰہ زدران 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ مجیب الرحمان 10 اور نوین الحق 9 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کے جسپریت بمراہ نے 4 اور ہاردک پانڈیا نے 2 وکٹ حاصل کیے جبکہ کلدیپ یادیو اور شاردل ٹھاکر نے 1، 1 افغان کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








