مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اور اہلیہ عائشہ کے درمیان طلاق ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کی تصدیق خود جنید صفدر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے کی۔
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اور عائشہ سیف کی شادی دسمبر 2021 میں ہوئی تھی، تاہم اب دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جنید صفدر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ میری طلاق کے حوالے سے چلنے والی خبریں سچ ہیں، یہ انتہائی نجی معاملہ ہے اس لیے میری میڈیا سے درخواست ہے کہ ہماری پرائیویسی کا احترام کرے۔
جنید صفدر نے مزید لکھا کہ مجھے امید ہے اس فیصلے سے ہم دونوں کو سکون ملے گا انشاء اللہ، اس بارے میں مزید کچھ نہیں کہوں گا۔
جنید صفدر نے اپنی سابقہ اہلیہ عائشہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








