سعودی عرب نے سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے اسرائیل کے ساتھ جاری بات چیت کو معطل کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے یہ اقدام اسرائیل کی غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری اور غزہ میں ہونے والی تباہی کے رد عمل میں کیا ہے اور اپنے اس فیصلے سے امریکا کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب بات چیت کا خاتمہ نہیں کررہا، البتہ فلسطین میں جاری لڑائی کے رکنے تک بات چیت کو روکا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطین کے معاملے پر ایرانی صدر اور شامی قیادت سے بھی گفتگو کی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








