ورلڈکپ 2023: نیوزی لینڈ نے افغانستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

 آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے 16 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو جیتنے کے لیے 289 رنز کا ہدف دے دیا۔

چینئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔

کیویز کی جانب سے گلین فلپس 71، کپتان ٹام لیتھم 68 اور ول ینگ 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔  ڈیون کانوے 20، راچن رویندرا 32 اور ڈیرل مچل ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مارک چیپ مین 25 اور مچل سینٹنر 7 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

افغانستان کی جانب سے نوین الحق اور عظمت عمرزئی نے 2، 2 جبکہ مجیب الرحمان اور راشد خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ

کپتان ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جیمی نیشم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

افغانستان کا اسکواڈ

کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، اکرام علی خیل، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل الحق فاروقی

Related Posts