پاکستان اور چین کے مابین 6 ارب 70 کروڑ ڈالر کے ایم ایل ون معاہدے پر دستخط

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان مین لائن (ایم ایل) ون منصوبے پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

سیکریٹری ریلوے نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان 6 ارب 70 کروڑ ڈالر مالیت کے ایم ایل ون منصوبے پر دستخط ہو گئے ہیں، منصوبے پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔

وزارت ریلوے کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ایم ایل ون منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور تک ریلوے نظام کو جدید بنایا جائے گا۔

اس معاہدے سے پاکستان کا پورا ٹرانسپورٹیشن نظام تبدیل ہو جائے گا۔ ایم ایل ون منصوبے کی لاگت 9 ارب ڈالر سے کم ہوکر 6.7 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

سیکرٹری ریلوے نے مزید کہا کہ ایم ایل ون ایک اسٹریٹیجک منصوبہ ہے۔

Related Posts