ورلڈ کپ، بھارت کی ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت

تازہ ترین

تازہ ترین

ہماچل پردیش کے دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ کے 21ویں میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کوپہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان روہت شرما اور کیوی کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر ٹام لیتھم کے مابین ٹاس ہوا جو بھارت نے جیت لیا۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم پہلے فیلڈنگ کریں گے جس پر کرکٹ کمنٹیٹر روی شاستری نے فیصلے کی وجہ پوچھ لی۔

پاکستان اور سری لنکا انڈر 19 کے درمیان ون ڈے سیریز کل سے شروع ہوگی

ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت اور نیوزی لینڈ دونوں ٹاپ اسکورر ہیں۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ اس فیصلے کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے۔ کیوی کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے۔

تاحال بھارت یا نیوزی لینڈ نے کسی بھی مخالف کرکٹ ٹیم سے کوئی بھی میچ نہیں ہارا، تاہم دونوں ٹیموں کے آج ہونے والے مقابلے کے بعد کسی ایک ٹیم کی جیت کا یہ سلسلہ تھم جائے گا۔ کیوی ٹیم میں ڈیوون کانوے اور ول ینگ اوپنر بیٹرز ہیں۔

کیوی ٹیم میں اوپنرز اور کپتان کے علاوہ رچن رویندر، ڈیرل مچل، گلن فلپس، مارک چیپمن، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں جبکہ بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما اوپنر بیٹر ہیں۔

روہت شرما کے علاوہ بھارتی ٹیم میں شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئر، وکٹ کیپر کے ایل راہول، سوریا کمار یادو، رویندر جدیجا، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو، محمد شامی اور محمد سراج شامل ہیں۔ 

 

Related Posts