مولانا طارق جمیل کا بیٹا پر اسرار گولی سے جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل  کا بیٹا پراسرار طور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا ہے۔ 

ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم مارتھ کا کہنا ہے کہ مولانا عاصم جمیل کے  سینے پر گولی لگی۔ انہیں تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے۔ 

ڈی ایس پی میاں چنوں کاکہنا ہے کہ مولانا عاصم جمیل نے خود کشی کی ہے جبکہ دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔

دوسری طرف مولانا طارق جمیل نے بھی بیٹے کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

انا للہ وانا الیہ راجعون

آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے. اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں. اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

مولانا طارق جمیل نے اپنی پوسٹ میں بیٹے کی ناگہانی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

Related Posts