ورلڈکپ: بنگلادیش کیخلاف میچ میں قومی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

ورلڈکپ: بنگلادیش کیخلاف میچ میں قومی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان
ورلڈکپ: بنگلادیش کیخلاف میچ میں قومی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان

قومی کرکٹ ٹیم میں کل بنگلادیش سے ہونے والے میچ کے لئے تین تبدیلیاں ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شاداب خان کی بنگلا دیش کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہے، شاداب خان کی شرکت پر فیصلہ صبح مزید معائنے کے بعد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق شاداب خان 100 فیصد بہتر محسوس نہیں کر رہے،شاداب نے آج نیٹ پر بولنگ بھی نہیں کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل ہونے والے میچ میں پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں ہوسکتی ہیں، شاداب خان کی جگہ اسامہ میرکو بنگلا دیش کے خلاف کھلایا جاسکتا ہے۔

ورلڈکپ: سری لنکا کا افغانستان کو جیت کیلئے 242 رن کا ہدف

اوپننگ بلے باز امام الحق کی جگہ فخر زمان کو میدان میں اتارا جائیگا جب کہ محمد نواز کی جگہ سلمان علی آغا فائنل الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

Related Posts