‘یہاں بچوں کے قاتلوں کیلئے کوئی جگہ نہیں’ داغستان میں اسرائیلی جہاز پر مظاہرین کا دھاوا

تازہ ترین

تازہ ترین

غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری نے دنیا بھر میں مسلمانوں میں شدید غم و غصے اور اسرائیل سے نفرت میں اضافے کو جنم دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ روس کے مسلم اکثریتی خود مختار علاقے داغستان میں اسرائیلی مظالم پر شدید مشتعل سینکڑوں افراد نے مرکزی ایئرپورٹ پر اس وقت دھاوا بول دیا جب تل ابیب سے ایک پرواز وہاں پہنچی۔

 خبر رساں اداروں اے ایف پی اور اے پی کے مطابق ایئرپورٹ پر موجود افراد یہود مخالف (اینٹی سیمیٹک) نعرے لگا رہے تھے اور اسرائیل سے آئے مسافروں کو تلاش کر رہے تھے۔

روسی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ہجوم نے روسی کمپنی ریڈ ونگ کے طیارے کو گھیر لیا۔ فلائٹ ریڈار کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق اسرائیل  بجے دارالحکومت تل ابیب سے پہنچنے والی ریڈ ونگز کی پرواز نے شام سات بجے ماخچکالا پہنچنا تھا۔

مانیٹری پالیسی کا اعلان، پالیسی ریٹ 22فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

آزاد روسی میڈیا آؤٹ لیٹ سوتا نے کہا ہے کہ یہ ٹرانزٹ فلائٹ تھی جسے دو گھنٹے بعد ماسکو کے لیے روانہ ہونا تھا۔

حکام کو مشتعل افراد کے دھاوے کے بعد مسلم اکثریتی داغستان کے دارالحکومت ماخچکالا کے ایئرپورٹ کو بند کرنا پڑا اور پولیس کو بھی طلب کر لیا گیا تھا۔

داغستان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔

وزارت صحت نے مزید کہا ہے کہ زخمیوں میں پولیس اہلکار اور عام شہری بھی شامل ہیں۔

روس کی سول ایوی ایشن ایجنسی روساویاتسیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایئرپورٹ کو کلیئر کر دیا گیا ہے تاہم چھ نومبر تک آنے والی پروازوں کے لیے بند رہے گا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہجوم میں شامل افراد فلسطینی جھنڈے لہرا رہے تھے اور کچھ پولیس کی گاڑیوں کو الٹانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ویڈیوز میں یہود مخالف نعرے بھی سنے جا سکتے ہیں جبکہ ہجوم میں موجود کچھ لوگ مسافروں کے پاسپورٹس بھی چیک کر رہے تھے۔

مظاہرہ کرنے والے ایک شخص کے ہاتھ میں موجود پوسٹر پر لکھا ہوا تھا کہ ’داغستان میں بچوں کے قاتلوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔‘

دیگر ویڈیوز میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ عملے کی جانب سے روکنے پر ایئرپورٹ کے ٹرمینل پر موجود لوگ دروازے توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سات اکتوبر کو حماس کے عسکریت پسندوں کے حملے کے جواب میں اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے۔ حماس کے حملے میں 14 سو اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے تھے جبکہ 230 کو اغوا کیا گیا۔

Related Posts