لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارٹی نے انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے اور یہ الیکشن ہم نے عوام اور ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے لڑنا ہے۔
شہباز شریف نے لاہور میں سابق رکن قومی اسمبلی احسان الحق باجوہ اور برطانوی وکیل عنصر محمود سے الگ الگ ملاقات کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑے جذبے سے کام کیا، معیشت بحال اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانی ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل روشن کریں گے، ملک سے مہنگائی کے اندھیرے دور کریں گے، بیرون ملک مقیم پاکستانی قیمتی اثاثہ اور ہمارا فخر ہیں۔
اقتصادی جائزہ کیلئے آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا، 15 نومبر تک قیام کریگا
انہوں نے مزید کہا کہ معاشی بحالی اورملکی ترقی کے لئے اوورسیز پاکستانی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب قوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان غیر قانونی افغان باشندوں کی بے دخلی کے بجائے ان کی رجسٹریشن کے لیے جامع مکینزم بنائے۔
اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے ترجمان قیصر خان آفریدی نے کہا کہ افغان باشندوں کی واپسی کے سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور ان کی جانوں کو خطرات بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔
افغانستان کی صورتحال پر 8 ممالک اور یورپی یونین نے بھی مشترکہ بیان میں کہا کہ غیر دستاویزی افغانوں کے لیے رجسٹریشن کا نظام تیار کیا جائے اور تحفظ کے طلبگار افغانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








