اسلام آباد:ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ حریم شاہ کے نام سے کون واقف نہیں ویسے بھی جب سے وزارت خارجہ کے دفتر جا کر حریم شاہ نے ٹانگ مار کر دروازا کھولا اور وزیراعظم پاکستان کی کرسی پر جا کر براجمان ہو گئیں تب سے تو ہر خاص و عام ان کے نام سے واقف ہو چکا ہے۔
ٹک ٹاک پر ان کی مختلف جگہوں پر ویڈیوزاور اسلحہ چلانے کے علاوہ بھی کئی متنازعہ ویڈیوز آئے دن وائرل ہوتی رہتی ہیں۔حریم شاہ کا شمار بولڈ ٹک ٹاک سٹارز میں ہوتا ہے۔ٹک ٹاک پر انہیں لاکھوں کی تعداد میں لوگ فالو کرتے ہیں تاہم حریم شاہ نے حال ہی میں ایک مداح پر خود کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
مزید پڑھیں:دفتر خارجہ میں ویڈیو،حریم شاہ اور وینا ملک کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی
ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں سیکڑوں مداحوں نے گھیر رکھا ہے۔حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں پر لوگوں کے ہجوم نے مجھے گھیر لیا،حریم شاہ نے کہا ان لوگوں میں سے ایک نے مجھے نامناسب طریقے سے چھوا۔
حریم شاہ نے کہا ہے کہ کیسے کیسے بے شرم لوگ ہیں دنیا میں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مداح نے حریم شاہ کے بازو کو نامناسب طریقے سے چھوا ہے۔واضح رہے کہ ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کو اس وقت شہرت ملی جب ان کی وزارت خارجہ اور دیگر اہم جگہوں کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: شرمیلا فاروقی کاشوبز جوڑی حمزہ عباسی اور نیمل خاور کے ہنی مون کی تصویر پر طنز
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








