پاکستان ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچے گا یا نہیں، حریم شاہ نے بتا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان آئی سی سی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں سری لنکا کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں تقریباً معدوم ہوچکی ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اہم معرکہ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں 11 نومبر کو کھیلا جائے گا اور اب شائقین کرکٹ دُعا کررہے ہیں کہ کوئی ایسا معجزہ ہوجائے کہ قومی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے۔

ایسے میں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے خصوصی پوسٹ کی ہے۔

hr1

حریم شاہ نے اپنے آفیشل ایکس اکاونٹ پر قومی ٹیم کی تصویر پوسٹ کی جس میں تمام کھلاڑی گراونڈ میں نماز ادا کررہے ہیں۔

اس تصویر کے ساتھ حریم شاہ نے قرآن پاک کی ایک آیت کا مفہوم لکھا کہ ”وہ تدبیر کرتے ہیں اور اللہ تدبیر کرتا ہے، یقیناً اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے”۔

ٹک ٹاکر نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ “انشاءاللہ! پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا”۔

واضح رہے کہ پاکستان کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے، ورنہ ورلڈکپ میں اس کا سفر ختم ہوسکتا ہے۔

Related Posts