فلسطین کی مغربی پٹی میں اسرائیلی کارروائی، شہید فلسطینیوں کی تعداد 11ہزار سے تجاوز

تازہ ترین

تازہ ترین

فلسطین کی مغربی پٹی میں اسرائیلی کارروائی کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ تازہ ترین کارروائیوں میں مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل نے مظلوم فلسطینیوں پر حملے انتہائی تیز کردئیے۔ فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ایک فلسطینی کو جنین جبکہ دیگر 2 فلسطینیوں کو عرابہ شہر میں شہید کردیا گیا۔

اسرائیل نے غزہ کے اسپتال کو گھیر کر چاروں طرف سے بدترین حملے شروع کر دیے

فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی پٹی میں گزشتہ ماہ سے اب تک 185فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں کم از کم 2ہزار 700 فلسطینی شہری زخمی ہوئے۔ شہریوں کو بڑی تعداد میں گرفتار کیا جارہا ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اسرائیلی افواج نے مغربی پٹی کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی تیز کردی۔ روزانہ کی بنیاد پر 40 سے زائد چھاپے مارے جارہے ہیں۔ مسلح شدت پسند یہودی بھی نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

حماس کے پہلے شدید حملے کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی آباد کاروں نے کم از کم 8بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کیا۔ سیکڑوں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور گھر خالی کرالیے گئے۔ شہید ہونے والے 11ہزار100سے زائد فلسطینیوں میں ساڑھے 4ہزار بچے بھی شامل ہیں۔ 

Related Posts