شکیب الحسن نے سیاست میں بھی انٹری دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

شکیب الحسن نے سیاست میں بھی انٹری دیدی
شکیب الحسن نے سیاست میں بھی انٹری دیدی

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے کرکٹ کی سرگرمیوں کے علاوہ سیاست کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن کا بنگلادیش کی حکمران جماعت عوامی لیگ کی طرف سے 7 جنوری کو الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔

عوامی لیگ کے جوائنٹ سیکریٹری جنرل بہاؤالدین نسیم نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکیب الحسن نے ہفتے کو پارٹی سے نامزدگی فارم لیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن الیکشن میں 3 حلقوں سے انتخابات لڑ سکتے ہیں۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023کا چیمپئن کون، فیصلہ آج ہوگا

انہوں نے شکیب الحسن کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مشہور شخصیت ہیں اور ملک کے نوجوانوں میں ان کی بہت مقبولیت ہے۔

Related Posts