نوجوان لڑکی پیٹرول پمپ سے اغواء، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

نوجوان لڑکی پیٹرول پمپ سے اغواء، ویڈیو وائرل
نوجوان لڑکی پیٹرول پمپ سے اغواء، ویڈیو وائرل

گوالیار: بھارت خواتین کے لئے انتہائی غیر محفوظ ملک بن چکا ہے، خواتین کی عزتیں غیر محفوظ ہیں، ایک 19 سالہ لڑکی کو دو غنڈوں نے دن دہاڑے سب کے سامنے اغوا کر لیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نوجوان لڑکی بس سے اتری اور پیٹرول پمپ پر اپنے بھائی کا انتظار کر رہی تھی تو دو بدمعاشوں نے اسے زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر بھاگ گئے۔ یہ واقعہ پیر کو مدھیہ پردیش کے گوالیار میں پیش آیا۔

یہ مناظر وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوئے۔

ہیلمٹ پہنے ایک شخص پٹرول پمپ پر آیا تو ایک اور شخص اپنے چہرے پر کپڑا باندھا ہوا تھا تاکہ اس کا چہرہ نظر نہ آئے اور نوجوان لڑکی کو زبردستی اٹھا کر موٹر سائیکل پر بٹھا دیا۔ موقع پر موجود کسی شخص نے لڑکی کی مدد نہیں کی۔

اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ پولیس نے گھر والوں کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related Posts