منفرد مسجد، جہاں مستحق افراد کو کھانا اور مریضوں کو دوا فراہم کی جاتی ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

منفرد مسجد

مسجد کو اسلامی عبادات کے ساتھ ساتھ دینی سرگرمیوں اور تعلیمی معاملات میں بھی تاریخی و مذہبی اعتبار سے ہر دور میں فضیلت حاصل رہی ہے تاہم ایک منفرد مسجد مستحق افراد کو کھانا اور مریضوں کو دوا فراہم کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ایسی مسجد موجود ہے جہاں بھوکے کو کھانا اور بیمار افراد کو دوا دی جاتی ہے۔ جامع مسجد رحمۃ اللعالمین ﷺ کے روحِ رواں عبید الرحمٰن بشیر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر گزرتے روز کے ساتھ مسائل میں اضافہ ہورہا ہے جن میں لوگوں کو تڑپتے ہوئے دیکھا۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODE1NTUsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MTU1NSAtINqp2LHYp9qG24wg2YXbjNq6INmF2YjZudixINiz2KfYptuM2qnZhNmI2rog2qnYpyDZgtio2LHYs9iq2KfZhiDaqduB2KfauiDbgduS2J8g2YjbjNqI24zZiCDYsdm+2YjYsdm5INiz2KfZhdmG25Ig2KLar9im24wiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTgxNTU2LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzExL01vdG9yY3ljbGVzLWthLVFhYnJpc3Rhbi0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2qnYsdin2obbjCDZhduM2rog2YXZiNm52LEg2LPYp9im24zaqdmE2YjauiDaqdinINmC2KjYsdiz2KrYp9mGINqp24HYp9q6INuB25LYnyDZiNuM2ojbjNmIINix2b7ZiNix2bkg2LPYp9mF2YbbkiDYotqv2KbbjCIsInN1bW1hcnkiOiLaqdix2KfahtuMINmF24zauiDZhdmI2bnYsSDYs9in2KbbjNqp2YTZiNq6INqp2Kcg2YLYqNix2LPYqtin2YYg2KjavtuMINmF2YjYrNmI2K8g24HbkiDYrNuB2KfauiDYp9uM2qkg2YXZiNm52LEg2LPYp9im24zaqdmEINqp2YggNDAw2LHZiNm+25Ig2YHbjCDaqdmE2Ygg2qnbkiDYrdiz2KfYqCDYs9uSINiu2LHbjNiv2Kcg2KzYp9iz2qnYqtinINuB25LblCDYqtmB2LXbjNmE2KfYqiDaqduSINmF2LfYp9io2YIg2qnYsdin2obbjCDZhduM2rog2YXZiNm52LEg2LPYp9im24zaqdmE2YjauiDYp9mI2LEg2q/Yp9qR24zZiNq6INqp2Kcg2KfbjNqpINmC2KjYsdiz2KrYp9mGINio2r7bjCDZhdmI2KzZiNivINuB25LYjCDYp9uM2YUg2KfbjNmFINmG24zZiNiyINqp24wg2YjbjNqI24zZiCDYsdm+2YjYsdm5INiz2KfZhdmG25Ig2KLar9im24zblCDbjNuB2KfauiDYp9uM2LPbjCDZhdmI2bnYsdiz2KfYptuM2qnZhNuM2rog2KfZiNixINqv2KfakduM2KfauiDZhdmI2KzZiNivINuB24zauiDYrNmIINio2LnYtiDZgtin2YbZiNmG24wg2b7bjNqG24zYr9qv24zZiNq6INqp25Ig2KjYp9i52Ksg2KfZhiDaqduSINin2LXZhCDZhdin2YTaqdin2YYg2qnbkiDZvtin2LMg2YbbgduM2rrblCDaqdix2KfahtuMINmF24zauiDZhtuM2LTZhtmEINis2YjZhtuM2KbYsSDYqNuM2ojZhdmG2bnZhiDahtuM2YXZvtim2YYg2LTZviAyMDIzINqp2Kcg2KfZk9i62KfYsiDbgdmI2q/bjNinINin2q/YsSDaqdiz24wg2LTbgdix24wg2qnbjCDYqNin2KbbjNqpINuM2Kcg2q/Yp9qR24wg2qnYs9uMINqp24zYsyDZhduM2rog2LbYqNi3INqp2LEg2YTbjCDar9im24wg24HZiCDYqtmIINin2LPbkiDYs9ioINiz25Ig2b7bgdmE25Ig2KfYsyDYqtq+2KfZhtuSINmF24zaui4uLiIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

،مسجد کے متعلق ڈاکٹر عبید الرحمٰن نے کہا کہ ہمیں رسول اللہ ﷺ کی مسجد کا خیال آیا جو ہر شخص کو براہِ راست ریلیف دیتی تھی۔ ہمارے پاس مساجد ہیں جن کے ذریعے ہم نے رسول اللہ ﷺ کی مساجد کی پیروی شروع کی۔ سب سے پہلے دستر خوان شروع ہوا۔ فارمیسی بنی، ٹیلی میڈیسن سینٹر بن گیا اور آرام گاہ بھی بنی۔

 یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2023 کا آغاز ہوگیا

مزید شعبہ جات کے بارے میں ڈاکٹر عبید الرحمٰن نے کہا کہ یہاں کلینک بنا، قرآن اکیڈمی بنی، میرج ہال بنایا گیا، گارمنٹس اور شوز اسٹور بن گیا۔ ہم نے یہاں بیت المال بھی بنایا اور اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اس مسجد کو یہ شرف حاصل ہوا کہ یہ اس قابل ہوئی کہ جو بیمار ہے وہ یہاں سے دوا لے لے اور جو بھوکا ہے، وہ کھانا کھالے۔

انہوں نے کہا کہ جو اپنا چیک اپ کروانا چاہے تو ہمارے پاس ڈاکٹرز ہیں، جو بچوں کو لباس پہنانا چاہے، مسجد لباس مہیا کرے گی۔ ہم چاہتے ہیں کہ والدین جہیز کیلئے قرض نہ اٹھائیں۔ آپ کی بیٹے بیٹیوں کی شادی کیلئے مسجد امداد دے گی۔ آپ کی بیٹی، بھائی یا بیٹے کو مسجد رخصت کرے گی۔

یہ تمام تر کام لوگوں کیلئے براہِ راست ریلیف کا باعث بن رہے ہیں۔ ڈاکٹر عبید الرحمٰن نے کہا کہ مسجد کا نام رحمۃ اللعالمین ﷺ ہے اور ہم اس کی برکتیں دیکھ رہے ہیں، یہاں کسی ایک شخص کا کمال نہیں بلکہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی رحمتیں اور برکتیں ہیں جو ہم دیکھ رہے ہیں۔ اللہ کی توفیق سے لوگ ہم پر اعتماد کرتے ہیں۔

 

Related Posts