اقرار الحسن کے اپنی پہلی بیوی قرۃ العین کے ساتھ مالدیپ کا حالیہ دورہ سوشل میڈیا پر ایک اور ‘ہنگامے’ کا سبب بن گیا ہے کیونکہ ان کی تیسری بیوی عروسہ خان پہلے ہی مالدیپ میں موجود تھیں۔
اقرار الحسن ایک ایسی معروف شخصیت ہیں، جن کی ذاتی زندگی ان کے کام اور انٹرویوز سے زیادہ توجہ حاصل کرتی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے معروف پروگرام ‘سرِعام’ سے شہرت حاصل کی اور اب وہ اپنی ایک سے زیادہ شادیوں کے باعث بھی عوام میں توجہ کا مرکز ہوتے ہیں۔
قرۃ العین اقرار اینکر اقرار الحسن کی پہلی بیوی ہیں، جن سے ان کا صرف ایک بچہ ہے۔ عروسہ خان ان کی تیسری اہلیہ ہیں، جن سے اقرار الحسن کی حال ہی میں تیسری شادی ہوئی ہے، چنانچہ اقرار اب تیسری بار شوہر بن گئے ہیں۔
حال ہی میں اقرار اور قرۃ العین سیر و تفریح کیلئے مالدیپ پہنچے، لیکن وہاں ایک اور فرد بھی تھا اور یہ تھیں اقرار کی تیسری بیوی عروسہ خان۔
عروسہ خان نے مالدیپ کے سیر سپاٹے کی کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں، لیکن ان تصاویر میں اقرار موجود نہیں ہیں، وجہ کچھ بھی ہو، میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی۔۔۔۔ لیجئے آپ تصاویر دیکھئے:
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








