سپہ سالار اپنے پہلے دورے پر امریکا روانہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر امریکا روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ امریکی عسکری اور سول قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔

نواز شریف پر تنقید، بشریٰ انصاری نے ویڈیو بیان جاری کردیا

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج دورے کے دوران امریکی عسکری و سول قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف یہ پہلا دورہ امریکا ہے۔

Related Posts