کراچی میں جعلی سائبر کرائم آفس میں شہریوں کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

fake Federal Investigation Agency (FIA) office in Soldier Bazar

کراچی: کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ایف آئی اے سائبر کرائم کے جعلی دفتر کا انکشاف ہوا ہے، جعلی دفتر ٹارچر سیل کے طور پر استعمال ہورہا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے سولجر بازار میں جعلی ایف آئی اے سائبر کرائم کے دفتر پر چھاپا مارا، چھاپے کے دوران دفتر کی سی سی ٹی وی ریکارڈ سے تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

مزید پڑھیں:ایف آئی اے نے سائبر کرائم کے الزام میں خاتون کوگرفتار کرلیا

جس سے کئی شہریوں کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا۔ویڈیوز میں نظر آنے والے افراد کو شناخت کر لیا گیا ہے، جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

Related Posts