پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مندی کا رجحان دیکھا گیا، کے ایس ای 100انڈیکس میں 679 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جبکہ مارکیٹ 66 ہزار 130 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 258 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 112 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں 1 ارب 72 کروڑ 91 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی۔ آج کے دن 29 ارب 61 کروڑ سے زائد مالیت کا کاروبار ہوا۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 66,346 جبکہ کم ترین سطح 65,559 پوائنٹس رہی۔
دوسری جانب ملک میں سونے کی قیمت میں مزیداضافہ ہوگیا، 300روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا2 لاکھ18 ہزار600 روپے پر پہنچ گیا۔
10گرام سونے کی قیمت 257 روپے کے اضافے سے1 لاکھ 87ہزار 414روپے ہوگئی،عالمی مارکیٹ میں 3 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2055 ڈالرز پرپہنچ گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








