پاک روس تعلقات نئے عہد میں داخل ہو گئے۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک روس تعلقات نئے عہد میں داخل ہو گئے۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور
پاک روس تعلقات نئے عہد میں داخل ہو گئے۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امورحماد اظہر نے کہا ہے کہ چھٹے آئی جی سی اجلاس میں شرکت کرکے مسرت ہوئی، پاک روس تعلقات نئے عہد میں داخل ہو چکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ روسی وزیر تجارت و صنعت سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔

وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ چھٹا آئی جی سی اجلاس پاک روس تعلقات کو نئے عہد میں داخل کرتےہوئے ختم ہوا جس کے باعث عشروں پرانے تنازعے کا بھی خاتمہ ہوا۔

حماد اطہر نے کہا کہ باہمی کلیمز کے حوالے سے برسوں پرانے تنازعے کو خوش اسلوبی سے حل کیا گیا جبکہ ملاقات کے دوران سرکاری و نجی شعبہ جات میں باہمی تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے مسائل کے پہاڑ ورثے میں ملے، تحریکِ انصاف تمام مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے۔ 

پاکستان کو کبھی بھی ایسے اقتصادی بحران کا سامنا نہیں ہوا جو سابقہ حکوم نے 2018میں چھوڑا تھا،گزشتہ 13برسوں میں پہلی سہ ماہی کا کم ترین خسارہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: 13برسوں میں پہلی سہ ماہی کا کم ترین خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔حماد اظہر

Related Posts