اعلیٰ سطح طالبان وفد کی وزیر خارجہ سے ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد میں اعلیٰ سطح افغان وفد کی قیادت کرنے والے گورنر قندھار ملا شیرین اخوند نے وفد کے ہمراہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی۔

 نگران وزیر خارجہ  جلیل عباس جیلانی کے مطابق گورنر قندھار ملا شیرین سے تعمیری گفتگو ہوئی۔ جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مشترکہ مسائل کے حل کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانےکے لیے اعلیٰ سطح کے رابطے اور  بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق افغان وفد نے 4 دہائیوں سے لاکھوں افغانوں کی فراخدلانہ مدد پر پاکستان کی تعریف کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کی عبوری حکومت کا سینئر وفد اسلام آباد پہنچا تھا۔ وفد کی قیادت سینئر طالبان رہنما اور گورنر قندھار کررہے ہیں، ذرائع کے مطابق افغان عبوری حکومت کے وفد میں افغان وزارت دفاع، اطلاعات  اور انٹیلی جنس حکام شامل ہیں۔

Related Posts