شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 3 بچے جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3بچوں سمیت 8افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکہ ہسپتال کے نزدیک ہوا۔ 
کوئٹہ مستونگ روڈ پر زور دار دھماکا، متعدد افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکا وزیرستان میں میر علی کے علاقے کھجوری میں ہوا جس کے نتیجے میں مویشی چرانے والے بچے شہید ہو گئے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ جس وقت دھماکا ہوا، تینوں بچے متاثرہ علاقے میں بکریاں چرا رہے تھے جن کی عمریں 5 سے 15سال کے درمیان ہیں، کوئی بچہ زندہ نہیں بچ سکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے بچوں کی میتیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔خیال رہے کہ  شمالی وزیرستان میں حالیہ دنوں میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کارروائی میں خودکش بمبار سمیت 4 دہشتگرد وں کو ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا 2 روز قبل اس حوالے سے کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے۔

Related Posts