کیا اداکارہ زینڈایا نے انسٹاگرام پر ٹام ہالینڈ کو اَن فالو کردیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کیا اداکارہ زینڈایا نے انسٹاگرام پر ٹام ہالینڈ کو اَن فالو کردیا ہے؟
کیا اداکارہ زینڈایا نے انسٹاگرام پر ٹام ہالینڈ کو اَن فالو کردیا ہے؟

معروف اداکارہ زینڈایا نے انسٹاگرام پر اپنے بوائے فرینڈ ٹام ہالینڈ سمیت ہر شخصیت کو اَن فالو کردیا ہے جس سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے مداحوں کو نئے خوبصورت سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہالی ووڈ کی 27سالہ اداکارہ زینڈایا نے تمام شخصیات کو اَن فالو کرنے کی کوئی وضاحت نہیں کی۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODI0NzYsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MjQ3NiAtINmF2KfYsduM24Eg2YXZhNqpINqp24wg2K/ZhNqG2LPZviDZiNuM2ojbjNmIINiz2YjYtNmEINmF24zaiNuM2Kcg2qnbjCDYstuM2YbYqiDYqNmGINqv2KbbjCIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODI0NzcsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMTIvbWFyaWEtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6ItmF2KfYsduM24Eg2YXZhNqpINqp24wg2K/ZhNqG2LPZviDZiNuM2ojbjNmIINiz2YjYtNmEINmF24zaiNuM2Kcg2qnbjCDYstuM2YbYqiDYqNmGINqv2KbbjCIsInN1bW1hcnkiOiLYtNmI2KjYsiDYp9mG2ojYs9m52LHbjCDaqduMINin2Kjavtix2KrbjCDbgdmI2KbbjCDYp9iv2Kfaqdin2LHbgSDZhdin2LHbjNuBINmF2YTaqSDaqduMINin2YbYs9m52Kfar9ix2KfZhSDZiNuM2ojbjNmIINiz2YjYtNmEINmF24zaiNuM2Kcg2qnbjCDYstuM2YbYqiDYqNmGINqv2KbbjNuUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

دوسری جانب ٹام ہالینڈ انسٹاگرام پر اپنی گرل فرینڈ زینڈایا سمیت 315 شخصیات کے اکاؤنٹ کو فالو کر رہے ہیں۔ اکتوبر 2021 میں اداکارہ زینڈایا نے اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا کے استعمال پر گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران اداکارہ زینڈایا نے کہا کہ میں اپنے آپ کو ایک دماغی بریک دینے کیلئے اکثر خاموشی اختیار کرلیتی ہوں۔ سوشل میڈیا کے استعمال سے میرے اندر بے چینی جنم لینے لگتی ہے۔

ہالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ جب بھی سوشل میڈیا کا استعمال کیا جاتا ہے تو ہم اس کے متعلق ضرورت سے زیادہ سوچتے ہیں۔ میرے مداح چاہتے ہیں کہ میں خوش رہوں۔

Related Posts