مسافر ٹرینوں میں خوفناک ٹکر، متعدد مسافر جان سے گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

مسافر ٹرینوں میں خوفناک ٹکر، متعدد جان سے گئے
مسافر ٹرینوں میں خوفناک ٹکر، متعدد جان سے گئے

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں دو مسافر ٹرینوں میں خوفناک تصادم کے باعث میں 3 افراد لقمہ اجل بن گئے، 28 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آج صبح تقریباً ساڑھے 6 بجے دونوں ٹرینوں میں تصادم ہوا جس کے باعث ٹرینوں کی بوگیاں اُلٹ گئیں۔

حکام کے مطابق مذکورہ ٹرین بانڈونگ رایا مسافر ٹرین سے ٹکرا گئی، جس میں 191 مسافر سفر کررہے تھے، جبکہ ترنگا ایکسپریس ٹرین میں 287 مسافر سوار تھے جو مشرقی جاوا کے شہر سورابایا سے سفر کر رہے تھے۔

فلسطینیوں کی بے دخلی، غزہ پر اسرائیل کا قبضہ ناقابلِ قبول ہے۔سعودی عرب

دونوں ٹرینوں میں موجود سوار تقریباً 500 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Posts