انتظامیہ کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کو پولٹری ایسوسی ایشن نے مسترد کردیا، مرغی کے گوشت کی قیمت تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔
لاہور میں پولٹری ایسوسی ایشن اپنی من مانی پر اتر آئی اور عوام کو مہنگے ترین نرخوں پر مرغی کا گوشت بیچا جارہا ہے۔ انتظامیہ کی ریٹ لسٹ کو ماننے سے پولٹری ایسوسی ایشن نے قطعی طور پر انکار کردیا ہے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں مرغی کا گوشت 602 روپے کلو تک میں بک رہا ہے۔مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور انتظامیہ کا کنٹرول ختم ہوکر رہ گیا ہے۔
پولٹری ایسوسی ایشن نے طلب میں اضافے کا بہانہ بنا کر مرغی کے گوشت اور انڈے کی قیمت بڑھادی ہے اور حکومتی لسٹ کو سرے سے مسترد کردیا ہے۔
اس کے علاوہ انڈوں کے نرخ بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچے ہیں اور یہ 384 روپے فی درجن میں فروخت کیے جارہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








