کراچی کی سڑکوں پر 30 نئی بسوں کا اضافہ آج سے کرنے کیلئے افتتاحی تقریب کا انعقاد آج کیا جارہا ہے، نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے عوام کو خوشخبری سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کو بہتر ٹرانسپورٹ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے آج سے شہرِ قائد کی سڑکوں پر 30 نئی بسوں کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ 30 نئی بسوں کا افتتاح کررہے ہیں۔ تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0Ijo5NTAwMiwicG9zdF9sYWJlbCI6IlBvc3QgOTUwMDIgLSDZiNmB2KfZgiDaqduSINio2LnYryDYs9mG2K/aviDYrdqp2YjZhdiqINqp2Kcg2KjavtuMINqp2LHYp9qG24wg2qnbjNmE2KbbkiA1MCDZhtim24wg2KjYs9uM2rog2YHYsdin24HZhSDaqdix2YbbkiDaqdinINmB24zYtdmE24EiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6OTUwMDMsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjEvMDkvNTAtTmV3LUJ1c2VzLWZvci1LYXJhY2hpLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLZiNmB2KfZgiDaqduSINio2LnYryDYs9mG2K/aviDYrdqp2YjZhdiqINqp2Kcg2KjavtuMINqp2LHYp9qG24wg2qnbjNmE2KbbkiA1MCDZhtim24wg2KjYs9uM2rog2YHYsdin24HZhSDaqdix2YbbkiDaqdinINmB24zYtdmE24EiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2YjZgdin2YLbjCDYrdqp2YjZhdiqINqp24wg2KzYp9mG2Kgg2LPbkiDar9ix24zZhiDZhNin2KbZhiDYqNuMINii2LEg2bnbjCDZhduM2bnYsdmIINio2LMg2YXZhti12YjYqNuSINqp24zZhNim25IgNDAg2KjYs9mI2rog2qnbjCDYotmF2K8g2qnbkiDYqNi52K8g2LPZhtiv2r4g2K3aqdmI2YXYqiDZhtuSINio2r7bjCDaqdix2KfahtuMINqp24zZhNim25IgNTAg2YbYptuMINio2LPbjNq6INmB2LHYp9uB2YUg2qnYsdmG25Ig2qnYpyDZgduM2LXZhNuBINqp24zYpyDbgduSINis2LMg2qnbjNmE2KbbkiDZgdmG2ojYsiDYtdmI2KjYp9im24wg2K3aqdmI2YXYqiDZgdix2KfbgdmFINqp2LHbkiDar9uM25QgIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]
نئی بسوں کو مزارِ قائد کے سامنے پہنچا دیا گیا۔ کراچی میں 30 نئی بسوں کا اضافہ کرنے کے سلسلے میں افتتاحی تقریب مزارِ قائد کے قریب رکھی گئی ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
آج سے 2 سال قبل وفاقی حکومت کی جانب سے گرین لائن بی آر ٹی میٹرو بس منصوبے کیلئے 40 بسوں کی آمد کے بعد سندھ حکومت نے بھی کراچی کیلئے 50 نئی بسیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ستمبر 2021 میں سابق صوبائی وزیرِ پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اعلان کیا کہ سندھ حکومت کراچی کیلئے 50 بسیں لانے کا فیصلہ کرچکی ہے۔
سابق اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیرِ ٹرانسپورٹ اور وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کراچی کیلئے نئی بسیں متعارف کرانے کا دعویٰ تو کردیا لیکن وعدے پر عمل نہیں کیا۔ سندھ کے عوام کو بتایا جائے کہ اورنج لائن میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کب ہوگا؟
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وفاق نے 40 بسیں لا کر کراچی کے عوام سے کیا گیا وعدہ وفا کردیا۔ آئندہ چند روز میں مزید 40 بسیں کراچی پہنچ جائیں گی۔ وزیرِ پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ ہم بھی 50 بسیں لا رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








