نعمان اعجاز کی اہلیہ کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

نعمان اعجاز کی اہلیہ کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز کی اپنی اہلیہ رابعہ نعمان کے ساتھ ڈانس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی، جسے ان کے چاہنے والوں کی جانب خوب پسند کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر نعمان اعجاز کو وائرل ڈانس ویڈیو میں اپنی اہلیہ رابعہ نعمان کے ساتھ ایک شادی کی تقریب میں بھارتی فلم ’اسٹوڈینٹ آف دی ایئر 2‘ کے مشہور گانے’یہ جوانی ہے دیوانی‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

مداحوں کی جانب سے مذکورہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

نعمان اعجاز کی اس سے قبل کچھ پرانی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی تھیں،ان کے مداح بھی ان کی یادوں میں شریک رہے۔

Related Posts