زلمےخلیل زاداہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے، شاہ محمود قریشی سے ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

FM zalmay khalil
FM zalmay khalil

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے افغان امن عمل کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں افغان امن عمل سمیت خطے میں امن کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان امن عمل کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے وزارتِ خارجہ اسلام آباد میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہےجہاں افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا طاقت کا استعمال افغان مسئلے کا حل نہیں، پاکستان شروع دن سے اس مؤقف پرقائم ہے، توقع ہے امریکا طالبان مذاکرات جلد بحال ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں امریکی ایئربیس پر حملہ، خاتون ہلاک، 60 سے زائد افراد زخمی

وزیرخارجہ نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کا دارومدار، افغانستان میں قیام امن سے وابستہ ہے، پاکستان مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار، خلوص نیت سے ادا کرتا رہے گا۔

زلمے خلیل زاد نےوزیرخارجہ کو افغان طالبان اور امریکاکےوفودکی سطح پرمذاکرات سےآگاہ کیا اور افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف کی۔

Related Posts