ٹی 20 سیریز، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ نے ٹی 20 سیریز کے مسلسل چوتھے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹس سے شکست دے کر قومی ٹیم کیلئے وائٹ واش کے خدشات پیدا کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے ٹاس جیتنے والی کیوی ٹیم کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔ جواب میں نیوزی لینڈ ٹیم نے 159 رنز کا ہدف صرف 3 وکٹس کے نقصان پر انیسویں اوور میں پورا کر لیا۔

نیوزی لینڈ کے پہلے 3 کھلاڑی بالترتیب 8، 10 اور 20 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے جن کو قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کیچ آؤٹ کیا۔ فن ایلن، ٹم سیفرٹ اور ول ینگ کے کیچز صائم ایوب، بابر اعظم اور محمد نواز نے پکڑے جس کے بعد کیوی جوڑی نے شاندار بیٹنگ کی۔

ڈیرل مچل نے 44گیندوں پر72 جبکہ گلین فلپس نے 52 گیندوں پر 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور دونوں کھلاڑی ناقابلِ شکست رہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے تینوں وکٹس کپتان شاہین آفریدی نے لیں جبکہ محمد نواز اور حارث رؤف مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے۔

محمد نواز نے 4 اوورز میں 41 رنز دئیے جبکہ حارث رؤف نے محض 3اوورز میں 29 رنز دے کر مہنگے ترین بولر ہونے کا ثبوت دیا۔ ڈیرل مچل نے اپنی 72 رنز کی اننگ میں 7 چوکے اور 2 چھکے جبکہ گلین فلپس نے 70 رنز کیلئے 3 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔

 

Related Posts