اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ لاہور میں پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہےجو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
اسلام آباد میں فوری اور سستے انصاف کی فراہمی سے متعلق قومی کانفرنس کے آغاز میں چیف جسٹس نے کہا کہ میں پہلے لاہور کے پی آئی سی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر بات کرنا چاہوں گا۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ دل والے ہسپتال میں جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ معزز پیشے سے تعلق رکھنے والوں کو خود احتسابی کےعمل سے گزرنا ہو گا،کیس لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے اس پر میں زیادہ بات نہیں کر سکتا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں امید ہے اور ہم دعا کرتے ہیں کہ قانون اور طبی پیشے سے وابستہ افراد اپنے اقدار کی پیروی کریں گے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میرا ہمیشہ سے یہ ماننا ہے کہ قانون اور طب معزز ترین پیشہ ہے اور اس پیشے سے جڑے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے ہر کوشش کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں: لاہور میں وکلاء کا امراض قلب کے اسپتال پر دھاوا، طبی امداد نہ ملنے پر 6 مریض جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








