19 سالہ بھارتی اداکارہ کی اچانک موت سے فلم نگری اداس

تازہ ترین

تازہ ترین

عامر خان کی مشہور فلم ‘دنگل’ کی نوجوان اداکارہ سوہانی بھٹناگر 19 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

بھارتی شہر فرید آباد کے سیکٹر 17 سے تعلق رکھنے والی سوہانی کی موت کی اصل وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی تاہم ان کی آخری رسومات سیکٹر 15 کے اجرونڈا شم شانت گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔ 

سوہانی بھٹناگر ایک بھرپور زندگی گزارتی تھیں، سوشل میڈیا پر بھی غیرفعال تھیں، انسٹاگرام پر سوہانی زیادہ تر سیلفیز اپ لوڈ کیا کرتی تھیں، ان کے انسٹاگرام پر چاہنے والوں کی تعداد 24 ہزار سے زائد ہے۔

  سوہانی نے انسٹاگرام پر آخری بار نومبر 2021 میں اپنی ایک سیلفی شیئر کی تھی جس میں انہیں چمکتی دھوپ سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔

عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس نے بھی سوہانی بھٹناگر کی موت پر سوگ کا اظہار کیا۔

اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر انہوں نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا ‘ہمیں اپنی سوہانی کے انتقال کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔ ان کی والدہ پوجا جی اور پورے خاندان کے ساتھ ہماری دلی تعزیت ہے۔ سوہانی بہت باصلاحیت نوجوان لڑکی  تھی۔ دنگل سوہانی کے بغیر ادھوری ہوتی، سوہانی تم ہمیشہ ہمارے دلوں میں ستارہ بنی رہو گی۔  تمہاری روح  پرسکون رہے۔’

Related Posts