بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی کے بعد اب بیٹا ہوا ہے۔
ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ خوشی کی یہ خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 15 فروری کو ان کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا ہے۔
کرکٹر کے مطابق انہوں نے بچے کا نام ’اکے‘ رکھا ہے اور یہ ان کی بیٹی وامیکا کے چھوٹے بھائی کی گھر میں آمد ہے۔
ستمبر میں بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انوشکا شرما اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہی ہے اور انہیں اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ہمراہ ممبئی کی ایک میٹرنٹی کلینک میں دیکھا گیا تھا۔
بیٹے کی پیدائش کی خبر انسٹا گرام پر انوشکا شرما نے بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اسٹار جوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








