پاکستان میں انتخابات کے دوران دھاندلی کی تحقیقات چاہتے ہیں۔امریکا

تازہ ترین

تازہ ترین

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں انتخابات کے دوران دھاندلی کی تحقیقات چاہتے ہیں جبکہ نئی حکومت کی تشکیل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور ہم اندرونی معاملات میں پڑنا نہیں چاہتے۔

بریفنگ کے دوران میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں عام انتخابات ککے دوران فراڈ یا مداخلت کے دعووں کی غیر جانبدارانہ اور مکمل تحقیقات ضروری ہے اور پاکستان یہ تحقیقات اپنے قوانین کے تحت کرے۔

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان میں انتخابات پر دھاندلی کی تحقیقات پاکستان کے اپنے طریقہ کار کے مطابق ہو۔ جب الیکشن میں مداخلت کا الزام لگتا ہے تو ہم تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ 8فروری کو انتخابات کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی صارفین کو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش کا سامنا رہا جس پر امریکا نے اعتراض اٹھایا ہے۔میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی آزادی دیکھنا چاہتا ہے۔ 

Related Posts