لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں جاری پی ایس ایل 9 کے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے میں میچ کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان پشاور زلمی بابر اعظم نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو وکٹ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔اسلام آباد کی ٹیم ملتان سے جیتنے میں ناکام رہی۔
ملتان سلطانز نے اسلام آباد کی جانب سے دیا گیا 145 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔میچ میں شاندار کارکردگی پر ملتان کی ٹیم کو سوشل میڈیا صارفین نے سراہا۔
ملتان میں ہونے والے پی ایس ایل 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور میچ کے اختتام پر سلطانز فاتح رہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








