اروشی روٹیلا نے اپنی سالگرہ پر 24 قیراط سونے کا مہنگا کیک کاٹ لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

معروف انڈین اداکارہ اروشی روٹیلا نے 24 قیراط سونے کا کیک کاٹ کر دھوم دھام سے اپنی 30 ویں سالگرہ منائی، جو انہیں معروف انڈین ریپر یویو ہنی سنگھ نے بطور تحفہ پیش کیا۔

یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ کیک کاٹتے ہوئے اروشی کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر بہت زیادہ گردش کر رہی ہے، جسے صارفین کی طرف سے بڑی توجہ حاصل ہو رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by VIGDIYAN HEERYAN (Second dose) ❤️‍???? (@urvashirautela)

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ 24 کیرٹ اصلی گولڈ کیک کاٹنے والی ہندوستان کی پہلی خاتون، جبکہ ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا “تو آپ کے پیٹ میں سونا ہی سونا ہوگا؟”

اروشی اور ہنی دوسری بار اپنے پروجیکٹ کے عنوان سے ’سیکنڈ ڈوز‘ یا ’وگدیان ہیریاں‘ میں تعاون کر رہے ہیں۔

اروشی کون ہیں؟

اروشی روٹیلا انڈیا کی سب سے کم عمر سپر اسٹار ایکٹریس ہیں، جو فوربس ٹاپ 10 میں بھی شامل کی گئی ہیں۔

اروشی انڈیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کی 70.3 ملین سے زیادہ فین فالوونگ ہے، جو تقریباً ویرات کوہلی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے برابر ہے۔

اروشی کی دولت کا اندازہ 550 کروڑ سے زیادہ لگایا گیا ہے۔ جس کا استعمال وہ اپنی ذات پر اسی طرح فراخدلانہ انداز میں کرتی رہتی ہیں۔

گزشتہ سال انہوں نے بیرون ملک اپنی پرتعیش سالگرہ پر 98 لاکھ بھارتی روپے سے زائد اڑا دیے تھے۔

Related Posts