نگران حکومت کا جانے سے پہلے عوام کو آخری جھٹکا، بجلی مزید کتنی مہنگی کردی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

electricity price increase in pakistan

اسلام آباد: ملک میں نئی حکومت کے قیام سے قبل نگران حکومت نے جاتے جاتے فی یونٹ 7 روپے 5 پیسے کا بڑا اضافہ کرکے غریب عوام کو بجلی کا زور کا جھٹکا دیدیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نو ٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 66 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ جنوری کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔بجلی کی قیمتوں کے اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہو گا۔

لائف لائن سمیت کے الیکٹرک صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق صرف ایک ماہ کیلئے ہوگا۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم حکومت کی مدت ختم ہونے کے بعد آنے والی نگراں دور حکومت میں ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر 352 ارب کا اضافی بوجھ ڈالا گیا ، نگران دور میں نیپرا اب تک ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 6 بار مہنگی کرچکا ہے۔

ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی صارفین پر 170 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔ اس کے علاوہ 2 سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی صارفین پر 182 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ لادا گیا۔

Related Posts