آصف زرداری کی صادق سنجرانی سے ملاقات، کیا پیپلزپارٹی کو بلوچستان میں حکومت بنانے کا گرین سگنل مل گیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Asif Ali Zardari meet Sadiq Sanjrani in islamabad

اسلام آباد: ملک میں عام انتخابات کے بعد سندھ اور پنجاب میں وزرائے اعلیٰ کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہونے پر بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی حکومت سازی کی کاوشوں میں تیزی آگئی ہے، سابق صدر آصف زرداری نے بلوچستان میں حکومت بنانے کیلئے سیاسی قائدین سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی تیز کردیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنما نے بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں سینیٹ اور صدارتی انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سینیٹر آغا عمر زئی، سینیٹر میر علی حسن بروہی اور دیگر بھی موجود تھے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی مارچ 2024 میں سینیٹر کی حیثیت سے ریٹائر ہونے والے ہیں جبکہ آصف علی زرداری صدر کے عہدے کے لیے پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مشترکہ امیدوار ہیں۔

دریں اثنا نو منتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری کے لیے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل یعنی بدھ 28 فروری کو طلب کیا گیا ہے، گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے اسمبلی اجلاس بلانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

شیڈول کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس نومنتخب ارکان کی تقریب حلف برداری کے لیے 28 فروری کو سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی منتخب نمائندوں سے حلف لیں گے ۔

Related Posts