بالی ووڈ کی نٹ کھٹ اور ناز و انداز کی دلکش اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی چھٹیوں اور شوٹ ڈائریوں سے چند مسحور کن تصویریں شیئر کرکے سوشل میڈیا صارفین پر جادو کر دیا۔
سمبا اسٹار جو انوراگ باسو کی آنے والی فلم میٹرو میں ناظرین پر ایک اور جادو کا وار کرنے کی تیاری کر رہی ہیں، نے بدھ کو سوشل میڈیا پر اپنی چھٹیوں کی دلکش تصاویر شیئر کیں۔
28 سالہ سارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چھٹیوں کے دوران پہاڑی علاقے کی سیر کی تصویریوں میں سے کچھ شاندار تصویریں اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کیں۔
پہلی تصویر میں وہ سفید کھال کی جیکٹ اور اسی رنگ کی ٹوپی میں حسن فطرت کے بیچ اپنے جلوے بکھیر رہی ہیں اور دیودار کے درخت کے ساتھ اٹھکھیلیوں میں مصروف نظر آ رہی ہیں۔
ایک اور تصویر میں سارہ کو اپنے نرم اور گداز بازوؤں کے گرد شال اوڑھے ہوئے اور بینی ٹوپی پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس تصویر میں وہ خود کو گرم رکھنے کے لیے آگ کے ایک رومانی الاؤ کے گرد بیٹھی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں۔
تیسری تصویر میں سارہ کو دوست کے ہمراہ سڑک کنارے بیٹھے ہوئے، پہاڑوں کے خوبصورت نظارے اور ڈھلتے سورج کی دھیمی روشنی میں ٹہلتے دکھایا گیا ہے۔
ایک تصویر میں پہاڑوں کے درمیان غروب آفتاب کا سحر انگیز ماحول بھی نمایاں ہے۔
سارہ کو پرنٹ شدہ نائٹ سوٹ پہنے اور تکیہ اور آئی ماسک لگا کر سوتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے، جس میں وہ بے حد حسین اور اٹریکٹو دکھائی دے رہی ہیں۔
سارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا “اوہ پائن… کیا تم میری ہو گی؟ فطرت میں تم خدا کے سب سے قریب ہو۔ کبھی چاند کی روشنی میں ڈوبتے ہو۔”
سارہ کی یہ انسٹا پوسٹ سامنے آتے ہی لمحوں میں ہزاروں لائکس بٹورنے میں کامیاب ہوگئی اور مداحوں نے دیوانہ وار اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے ان کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن رخ کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








