رمضان المبارک کی آمد، ہفتہ وار ناغہ بند، گوشت روز ملے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: آن لائن)

پشاور: حکومت نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمد سے قبل ہفتہ وار ناغہ بند کرتے ہوئے گوشت کی ہفتے کے ہر روز فراہمی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ہفتے کے 2 روز گوشت کا عمومی ناغہ بند کردیا ہے، عوام کو ہر روز گوشت ملے گا۔

پیر کے روز صوبائی محکمۂ خوراک نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق منگل اور بدھ کے روز گوشت کی جزوی اور مکمل بندش ختم کردی گئی رمضان المبارک کے دوران پورے ہفتے گوشت کی فراہمی جاری رہے گی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق عوام کو منگل اور بدھ کے روز بھی گوشت فراہم کیا جائے گا جبکہ عموماً گوشت کی فراہمی پر 2 روزہ پابندی کا اطلاق سال بھر جاری رہتا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ منگل اور بدھ کے روز جانوروں کے ذبیحہ اور گوشت کی فراہمی پر کوئی پابندی نہیں ہوگی جبکہ حکم نامے کا اطلاق صرف رمضان المبارک کے دوران ہوگا، جس کے بعد پابندی دوبارہ نافذ ہوگی۔

رمضان المبارک کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر منگل اور بدھ کے روز گوشت کی فراہمی پر بالترتیب مکمل اور جزوی پابندی عائد کردی جائے گی۔خیبر پختونخوا کے حکم نامے کا اطلاق پشاور سمیت صوبے کے تمام شہروں پر ہوگا۔

Related Posts