اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹس سے شکست دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: پی سی بی)

راولپنڈی: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5وکٹس سے شکست دے دی ہے۔ شاداب خان نے 26 گیندوں پر 34رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 34کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان شان مسعود فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

بعد ازاں 43 کے مجموعی اسکور پر کراچی کنگز کی دوسری وکٹ گری جب ٹم سیفرٹ 26رنزبنا کر فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ 44کے مجموعی اسکور پر شعیب ملک بھی محض 1 رن بنا کرعماد وسیم کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

کیرون پولارڈ نے سب سے زیادہ 39رنز بنائے اور 125 کے مجموعی اسکور پر حنین شاہ کی گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل محمد نواز5 جبکہ جیمز ونس 29 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوچکے تھے جبکہ یہ دونوں وکٹس ٹائمل ملز نے لیں۔

کنگز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹس کے نقصان پر 150 رنز بنائے جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈز کی پہلی وکٹ28 کے مجموعی اسکور پر گری جب کولن منرو 11گیندوں پر 9رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ایلیکس ہیلز نے 13گیندوں پر18رنز بنائے اور 39 کے مجموعی اسکور پر میر حمزہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ سلمان علی آغا نے 30 گیندوں پر 33رنز بنائے اور 97 کے مجموعی اسکور پر مزربانی کی گیند پر ٹم سیفرٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان 8گیندوں پر 9رنز بنا کر111کے مجموعی اسکور پر زاہد محمود کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کپتان شاداب خان نے سب سے زیادہ 34رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 151رنز کا ہدف 19ویں اوور کے دوران 5وکٹس کے نقصان پر پورا کر لیا۔

Related Posts