سندھ کے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، بڑا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

سی این جی
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 24 گھنٹوں کیلئے سندھ کے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے اعلان کیا ہے کہ سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز 17 مارچ سے 18مارچ تک 24 گھنٹوں کیلئے بند رہیں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلان کے مطابق سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 17مارچ بروز اتوار صبح 8 بجے سے 18مارچ بروز پیر صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔

ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ تمام سی این جی اسٹیشنز پر 24 گھنٹوں کیلئے گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ فیصلے کا اطلاق 17 مارچ بروز اتوار کو ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 3 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق تمام فلنگ اسٹیشنز جمعہ 10 فروری کی صبح 8 بجے سے 13 فروری کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔

کمپنی کا گزشتہ برس فروری کے دوران کہنا تھا کہ تمام جنرل انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کے لئے بارہ فروری کو 24 گھنٹے کے لئے گیس فراہمی بند کی جائے گی۔

گیس فراہمی بند کرنے کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ فیصلے کا مقصد گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنا ہے۔

Related Posts