پی ایس ایل 9 کا فائنل میچ، ملتان یا اسلام آباد؟ آج جیت کس کی ہوگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: ڈان)

پی ایس ایل 9 کے فائنل میچ میں آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ آج رات 9 بجے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی سے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز چوتھی مرتبہ پی ایس ایل کے فائنل میچ میں پہنچی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری بار فائنل میچ تک رسائی حاصل کی ہے۔ ملتان نے 2021 کا پی ایس ایل جیتا جبکہ آخری دو فائنل میچز میں لاہور قلندرز نے ملتان کو شکست دی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل کے میچ میں جب جب رسائی ملی، وہ فاتح ہی رہی ہے۔ ملتان سلطانز کی کپتانی محمد رضوان جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی شاداب خان کریں گے۔ ملتان کی ٹیم میں یاسر خان اور عثمان خان کے علاوہ بولرز اسامہ میر، محمد علی اور ڈیوڈ ولی شامل ہیں۔

پی ایس ایل کے 9ویں سیزن کے دوران ملتان کے اسامہ میر نے سب سے زیادہ 23 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد رضوان نے 382رنز بنا رکھے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں کپتان شاداب خان کے علاوہ کپٹل، کولن منرو اور الیکس ہیلز کی صورت میں اہم بیٹرز موجود ہیں۔

اگر اسلام آباد یونائیٹڈ کی بولنگ کی بات کی جائے تو نسیم شاہ نے پی ایس ایل 9 کے دوران 15 وکٹس لیں۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اپنی ٹیم کو تمام شعبوں میں متوازن قرار دیتے ہوئے کہا کہ فائنل میچ میں تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانا ہوں گی، ایسا ہوا تو میچ کا نتیجہ شاندار ہوگا۔

Related Posts