ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، بارش کہاں برسے گی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Weather to remain dry in most parts of country
PHOTI: ONLINE

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

اسلام آباد، مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، جب کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم خشک رہے گا۔

دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں 20 اور 21 مارچ کو بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید بارشیں نہیں ہوں گی۔21 مارچ سے مغربی ہوا کا نظام پاکستان میں داخل ہوگا جس سے کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ چند روز سے موسم گرم اور خشک ہے تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق 21 مارچ سے مغربی ہوا کا نظام پاکستان میں داخل ہونے کی وجہ سے کراچی میں گرمی کم ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ کراچی میں ابھی دن کے اوقات میں گرمی اور رات کو سردی و خنکی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

Related Posts